موڈیز نے پاکستان کی ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر قرار دے دیا

اسلام آباد: عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ ’ بی تھری‘ کرتے ہوئے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کی ادارہ جاتی کارکردگی خراب سے بہتر ہوئی ہے جو حالیہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد اصلاحات کی جانب معنی خیز پیشرفت ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی موڈیز نے پاکستان کی معاشی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی ریٹنگ بھی تھری ہی رکھی تھی، گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری ہی برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر قرار دے دیا، عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی کریڈٹ پروفائل نے ترقی کی شرح، کم آمدن سطح کے مقابلے میںبڑی معیشت اور ڈھانچہ جاتی مسائل میں توازن قائم کیا ہے۔