امریکی فوجی اڈے ختم کریں، ایران کی عرب ممالک کو وارننگ

ان ممالک میں موجود وہ تنصیبات یا مقامات، جہاں سے ایران کے خلاف کارروائیوں میں معاونت کی جاتی ہے، ممکنہ ایرانی جوابی حملوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔

September 2, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا
امریکی فوجی اڈے ختم کریں، ایران کی عرب ممالک کو وارننگ

امریکی فوجی اڈے ختم کریں، ایران کی عرب ممالک کو وارننگ

تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ایک سینئر عہدیدار نے عرب ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے امریکی فوجی دستوں اور فوجی اڈوں کو ہٹانے کے اقدامات کریں، بصورت دیگر انہیں ممکنہ ایرانی جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے سیاسی نائب جنرل یداللّٰہ جوانی نے عرب ممالک کو یہ مشورہ دیا کہ وہ اپنے ہاں موجود امریکی فوجیوں کے انخلا اور متعلقہ فوجی اڈوں کی واپسی کے لیے اقدامات کریں۔

جنرل یداللّٰہ جوانی نے دعویٰ کیا کہ ایرانی افواج نے اپنی صلاحیت ثابت کردی ہے اور ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے والے کسی بھی اڈے یا مقام کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے خاص طور پر کویت، بحرین اور اردن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک میں موجود وہ تنصیبات یا مقامات، جہاں سے ایران کے خلاف کارروائیوں میں معاونت کی جاتی ہے، ممکنہ ایرانی جوابی حملوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔