آصف زرداری واپس آئیں گے، وہ فیس کرناجانتے ہیں، آغا رفیع اللہ

پہلے کئی دفعہ ثابت کرچکے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی

September 3, 2026 · امت خاص
تضویر: سوشل میڈیا

تضویر: سوشل میڈیا

 

پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا سید رفیع اللہ نے کہاہے کہ اگر کوئی سمجھ رہاہے کہ زرداری صاحب واپس نہیں آئیں گے تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتاہے۔

’’ امت ڈیجیٹل‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ زرداری صاحب آئیں گے ، کب آئیں گے یہ معلوم نہیں لیکن وہ فیس کرناجانتے ہیں ، پہلے کئی دفعہ ثابت کرچکے ہیں ۔ان کی کرسی کو کسی سے خطرہ نہیں۔ گڑبڑ صرف وی لاگزمیں ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران مختلف یوٹیوبرز اور وی لاگرز کی جانب سے یہ دعوے کیے جا رہے تھے کہ صدر آصف علی زرداری سیاسی منظر نامے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں یا اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے والے ہیں۔اس لیے وہ ملک سے باہر گئے ہوئے ہیں۔

رفیع اللہ کااس موقع پر مزید کہناتھاکہ آئین میں واضح لکھاہے کہ نئے صوبے بنانے کا طریقہ کار کیا ہے۔ اس لیے پیپلزپارٹی مخالفت کررہی ہے۔ آئین کے مطابق سپورٹ کریں گے۔ہم فارم 47 والے نہیں۔ہمیں عوام نے منتخب کیا ہے۔