نیپرا کا اوپن ایکسس صارفین کے لیے یکساں گرڈ چارجز لاگو کرنے کا فیصلہ، مختلف کیٹیگریز کے ریٹس مقرر

اوپن ایکسس بجلی صارفین پر مختلف کیٹیگریز کے تحت نئے گرڈ اور کراس سبسڈی چارجز لاگو ہوں گے

September 7, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

نیپرا کے مطابق مسابقتی وہیلنگ آکشن کے ذریعے اوپن ایکسس حاصل کرنے والے صارفین پر یکساں گرڈ چارجز لاگو ہوں گے، مختلف صارف کیٹیگریز کے لیے ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور کراس سبسڈی چارجز مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق بی تھری صارفین کے لیے مجموعی گرڈ چارجز 6.23 روپے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں، بی فور صارفین کے لیے مجموعی ویری ایبل گرڈ چارج 9.09 روپے فی یونٹ ہوگا۔

سی تھری صارفین کے لیے مجموعی ویری ایبل گرڈ چارج 14.95 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے، سی ٹو (اے) صارفین کے لیے 19.62 روپے فی یونٹ جبکہ سی ٹو (بی) صارفین کے لیے 17.74 روپے فی یونٹ چارج مقرر کیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق اے ٹو (سی) صارفین کے لیے مجموعی ویری ایبل گرڈ چارج 19.14 روپے فی یونٹ اور اے تھری صارفین کے لیے 19.10 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔

نیپرا نے ڈی ٹو (بی) صارفین کے لیے مجموعی ویری ایبل گرڈ چارج 6.72 روپے فی یونٹ مقرر کیا ہے۔