خیبر جبہ ڈیم سے لاپتہ تین مزدو 2 ہفتے بعدگھروں کو واپس پہنچ گئے

تینوں مقامی مزدور 26 اگست کو لاپتہ ہوئے، واپسی پر اہلخانہ میں خوشی کی لہر

September 9, 2026 · قومی

فائل فوٹو

 

خیبر میں زیر تعمیر جبہ ڈیم سے لاپتہ ہونے والے تین مقامی مزدور دو ہفتے بعد اچانک اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے، جس کے بعد اہلخانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

ایس ایچ او کے مطابق جبہ ڈیم کے تین مزدوروں کو 26 اگست 2026 کو دہشتگردوں نے اغوا کر لیا تھا، جبکہ تینوں مقامی مزدور اب اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جبہ ڈیم پر تعمیراتی کام کی نگرانی پر مامور تین چوکیدار تقریباً دو ہفتے قبل اچانک لاپتہ ہوگئے تھے، جس کے بعد علاقے میں تشویش پائی جاتی تھی اور ان کی تلاش کے حوالے سے کوششیں جاری تھیں۔

تاہم تینوں چوکیدار آج اچانک اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے۔ ان کی واپسی کی اطلاع ملتے ہی اہلخانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مزدوروں کے اغوا اور سیکیورٹی تھریٹس کے باعث جبہ ڈیم پر جاری تعمیراتی کام بھی روک دیا گیا ہے۔

چوکیداروں کے لاپتہ ہونے اور پھر اچانک گھروں کو واپس پہنچنے کے معاملے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔