پاکستان کا پہلا ایشین گیمز میڈل یقینی،ایم ایم اے فائٹر عاصم خان سیمی فائنل میں پہنچ گئے

شاندار کامیابی، کمبوڈیا کے حریف کو شکست دی، ہاکی ٹیم نے بھی فاتحانہ آغاز کر دیا

September 21, 2026 · اسپورٹس
ایشین گیمز میں کامیابی حاصل کرنے والے پاکستانی ایم ایم اے فائٹر عاصم خان

ایشین گیمز میں کامیابی حاصل کرنے والے پاکستانی ایم ایم اے فائٹر عاصم خان

 

ایشین گیمز میں پاکستان کے نامور مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر عاصم خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مینز ماڈرن 60 کلوگرام کیٹیگری کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جس کے ساتھ ہی ایونٹ میں پاکستان کا پہلا میڈل یقینی ہوگیا ہے۔

کوارٹر فائنل کے انتہائی اہم مقابلے میں عاصم خان نے کمبوڈیا کے حریف کو شکست دی۔ اس فتح کے نتیجے میں پاکستان کا کانسی کا تمغہ پکا ہو چکا ہے جبکہ سیمی فائنل میں کامیابی کی صورت میں گولڈ یا سلور میڈل حاصل کرنے کی امید بھی روشن رہے گی۔

دوسری جانب جاپان کے شہر ایچی نوگویا میں جاری ایشین گیمز کے ہاکی مقابلوں میں بھی پاکستان نے شاندار اور فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ قومی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد تھائی لینڈ کو 0-9 کے واضح اور بھاری مارجن سے شکست دے کر اپنی برتری ثابت کی ہے۔

ادھر گیمز کے دیگر مقابلوں میں چین کی 13 سالہ تیراک یو زیڈی نے خواتین کے 200 میٹر بٹر فلائی مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 2 منٹ 05.08 سیکنڈز میں طے کر کے گیمز کا نیا ریکارڈ قائم کیا اور سال 2023 کے ایشین گیمز میں چین کی ہی اولمپک چیمپئن ژانگ یوفی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ یو زیڈی نے اپنی اس کامیابی کے بعد اپنے ردعمل میں کہا