ٹرمپ اور شی جن پنگ کی 24 ستمبر کو اہم ملاقات

دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت، تجارتی جنگ بندی میں ممکنہ توسیع، تائیوان، مصنوعی ذہانت اور ایران کی صورتحال سمیت مختلف اہم معاملات پر گفتگو متوقع

September 22, 2026 · بام دنیا
ٹرمپ اور شی جن پنگ کی 24 ستمبر کو اہم ملاقات

ٹرمپ اور شی جن پنگ کی 24 ستمبر کو اہم ملاقات

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان 24 ستمبر کو واشنگٹن میں اہم ملاقات ہونے جارہی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے بھی چینی صدر کے سرکاری دورے کی تصدیق کردی ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت، تجارتی جنگ بندی میں ممکنہ توسیع، تائیوان، مصنوعی ذہانت اور ایران کی صورتحال سمیت مختلف اہم معاملات پر گفتگو متوقع ہے۔
رائٹرز کے مطابق اجلاس سے کسی بڑے معاہدے کے بجائے موجودہ تجارتی کشیدگی کو قابو میں رکھنے اور دونوں ممالک کے تعلقات میں استحکام پیدا کرنے سے متعلق پیش رفت کی توقع کی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران چین کی عالمی تجارت میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ امریکا کو کئی معاشی اور سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے۔ یہی صورتحال واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات کو مزید اہم بنا رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق شی جن پنگ کی جانب سے فوری طور پر بڑی تجارتی رعایتیں دینے کے امکانات محدود دکھائی دیتے ہیں، جبکہ دونوں ممالک مصنوعی ذہانت، اہم معدنیات اور تجارت سمیت متعدد معاملات پر اپنے مفادات کے تحفظ کی کوشش کریں گے۔