ٹرمپ کی ایک بار پھر وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف

وزیراعظمنے اس موقع پر ٹرمپسے کہا تھا کہ جنگ رکنے سے لاکھوں جانیں بچائی گئیں۔ شہباز شریف ایک بہترین شخصیت ہیں، امریکی صدر

September 22, 2026 · بام دنیا
ٹرمپ کی ایک بار پھر وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف

ٹرمپ کی ایک بار پھر وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی تعریف کی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی اور جنگ کا حوالہ دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا کی کوششوں سے دونوں ممالک کے درمیان جنگ ختم ہوئی۔

ٹرمپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر ان سے کہا تھا کہ جنگ رکنے سے لاکھوں جانیں بچائی گئیں۔

امریکی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین شخصیت ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے خطاب میں پاک بھارت صورتحال سمیت دیگر عالمی معاملات میں امریکی کردار کو بھی اجاگر کیا۔