علم اور اخلاق دشمن کے خلاف ڈھال ہیں:خامنہ ای

حالیہ جنگ کے دوران ایران میں 286 طلبہ اور 65 اساتذہ کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

September 23, 2026 · بام دنیا
علم اور اخلاق دشمن کے خلاف ڈھال ہیں:خامنہ ای

علم اور اخلاق دشمن کے خلاف ڈھال ہیں:خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ علم، ہنر اور اخلاق کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں، ان کے بقول علم اور اخلاق جارح دشمن کے مقابلے میں مضبوط دفاع بن سکتے ہیں۔

طلبہ کے نام اپنے پیغام میں آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ علم اگر یقین اور اخلاق کے ساتھ حاصل کیا جائے تو یہ دشمن کے مقابلے میں آہنی ڈھال اور مؤثر طاقت بن سکتا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے نوجوانوں کو سائنسی اور تکنیکی شعبوں میں ترقی کے لیے بھرپور کوششیں کرنے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے تعلیمی اداروں کو علم، شعور اور کردار سازی کا مرکز بنانے پر زور دیتے ہوئے طلبہ اور اساتذہ کو ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔

ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حالیہ جنگ کے دوران ایران میں 286 طلبہ اور 65 اساتذہ کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔