جرمنی میں امریکی جنگی طیارہ گر کر تباہ

حادثہ اسپانگڈاہلیم فضائی اڈے کے قریب پیش آیا، جہاں 52ویں فائٹر ونگ سے وابستہ ایف 16 طیارہ مقامی وقت کے مطابق منگل کی دوپہر تقریباً ڈھائی بجے گر کر تباہ ہوا۔

September 23, 2026 · بام دنیا
جرمنی میں امریکی جنگی طیارہ گر کر تباہ

جرمنی میں امریکی جنگی طیارہ گر کر تباہ

جرمنی میں امریکی فضائیہ کا ایف 16 لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا، جبکہ پائلٹ بروقت طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا تاہم اسے زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا۔

امریکی فوج کے مطابق حادثہ اسپانگڈاہلیم فضائی اڈے کے قریب پیش آیا، جہاں 52ویں فائٹر ونگ سے وابستہ ایف 16 طیارہ مقامی وقت کے مطابق منگل کی دوپہر تقریباً ڈھائی بجے گر کر تباہ ہوا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی شروع کردی۔ حکام کے مطابق پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کیا، تاہم اسے طبی معائنے اور علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاکہ حادثے کے محرکات کا تعین کیا جاسکے۔

اسپانگڈاہلیم فضائی اڈہ جرمنی کے مغربی حصے میں واقع ہے اور یہاں امریکی فضائیہ کے ایف 16 طیاروں کا ایک اسکواڈرن تعینات ہے۔ یہ اڈہ یورپ سمیت مختلف علاقوں میں امریکی فضائیہ اور اتحادی افواج کی سرگرمیوں میں معاونت فراہم کرتا ہے۔

امریکی فضائی اڈے کی انتظامیہ کے مطابق تحقیقات میں پیش رفت کے بعد حادثے سے متعلق مزید معلومات جاری کی جائیں گی۔ حکام کی جانب سے دستیاب ابتدائی معلومات میں واقعے کو کسی دشمن کارروائی سے منسلک نہیں کیا گیا۔