اسلام آباد کو صوبہ بنانے کیلئے چیمبر آف کامرس کا کنونشن طلب

اہم سیاسی پیش رفت، وفاقی وزیر داخلہ مہمان خصوصی ہوں گے، سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کا آغاز۔

September 24, 2026 · قومی
اسلام آباد میں الیکٹرک ڈبل ڈیکر بس سروس اور صوبائی حیثیت کے کنونشن کا منظر

اسلام آباد میں الیکٹرک ڈبل ڈیکر بس سروس اور صوبائی حیثیت کے کنونشن کا منظر

 

اسلام آباد کو صوبہ بنانے کے لیے شہر کی تاجر تنظیمیں میدان میں آ گئی ہیں اور اسلام آباد چیمبر کی جانب سے جمعہ کو ایک بڑا کنونشن بلایا گیا ہے جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی مہمان خصوصی ہوں گے۔

 

کنونشن میں منتخب نمائندوں، بار ایسوسی ایشنز، تجارتی و صنعتی تنظیموں کے علاوہ مزدوروں، پیشہ ورانہ تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

 

مجوزہ چارٹر کے مطابق اسلام آباد کی اپنی منتخب حکومت، اسمبلی اور وزیراعلیٰ ہونا چاہیے۔ دستاویزات کے مطابق اس چارٹر میں 120 دن کے اندر اسمبلی اور یونین کونسلوں کے انتخابات کرانے، اسلام آباد سے جمع ہونے والے ٹیکسز اور فیسوں کا حصہ آئی سی ٹی حکومت کو دینے، اور این ایف سی کے متبادل کے طور پر اسلام آباد کو آبادی اور افراط زر سے منسلک سالانہ رقم دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مزید برآں، سی ڈی اے کو صرف ماسٹر پلاننگ اور ریگولیٹری اتھارٹی تک محدود کرنے ،سی ڈی اے کے باقی انتظامی امور اسلام آباد کی منتخب حکومت کو منتقل کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔