نیویارک:اسرائیل کے خلاف احتجاج، امریکی اداکارہ سوسن سارینڈن گرفتار
یہ احتجاج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی تقریر کے موقع پر کیا گیا۔
نیویارک:اسرائیل کے خلاف احتجاج، امریکی اداکارہ سوسن سارینڈن گرفتار
نیویارک: معروف امریکی اداکارہ سوسن سارینڈن کو اقوام متحدہ کے قریب اسرائیل کے خلاف احتجاج میں شرکت کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق سوسن سارینڈن نے احتجاج کے دوران امریکا سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو فراہم کی جانے والی فوجی امداد روک دی جائے۔
یہ احتجاج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی تقریر کے موقع پر کیا گیا۔
دوسری جانب نیویارک میں ایک گروپ سے تعلق رکھنے والے آرتھوڈوکس یہودی افراد نے بھی اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے اور اسرائیل کی پالیسیوں پر اعتراضات کا اظہار کیا۔