امارات نے اسرائیل کو 7 اکتوبر کے حملے سے پہلے خبردار کیا تھا، نیویارک ٹائمز
امارات کی جانب سے اسرائیل کو ممکنہ حملے کی اطلاع تو دی گئی تھی، تاہم حملے کے طریقہ کار، وقت یا شدت سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی گئی تھیں۔
امارات نے اسرائیل کو 7 اکتوبر کے حملے سے پہلے خبردار کیا تھا، نیویارک ٹائمز
متحدہ عرب امارات نے 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے حملے سے قبل اسرائیلی قیادت کو ممکنہ حملے کے بارے میں آگاہ کیا تھا، امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کی تصدیق کردی۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے حماس کی جانب سے حملے کی تیاری سے متعلق خبردار کیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امارات کی جانب سے اسرائیل کو ممکنہ حملے کی اطلاع تو دی گئی تھی، تاہم حملے کے طریقہ کار، وقت یا شدت سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی گئی تھیں۔
اسرائیلی حکام کے مطابق یہ سیکیورٹی الرٹ متعلقہ انٹیلی جنس اور سیکیورٹی اداروں تک نہیں پہنچ سکا، جس کے باعث اس پر بروقت کارروائی نہیں ہوسکی۔
دوسری جانب نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایسی کسی خفیہ سیکیورٹی وارننگ موصول ہونے سے متعلق رپورٹ کی تردید کی ہے۔