ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کا نام ’’ ٹرمپ اسٹریٹ‘‘ لکھا نقشہ جاری کردیا
یہ نقشہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان آبنائے ہرمز کی صورتحال اور ممکنہ سفارتی پیش رفت پر بات چیت جاری ہے۔
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کا نام ’’ ٹرمپ اسٹریٹ‘‘ لکھا نقشہ جاری کردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے متعلق ایک نیا نقشہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے، جس میں آبنائے ہرمز کے مقام پر ’’ٹرمپ اسٹریٹ‘‘ کے الفاظ درج ہیں۔
ٹرمپ کی جانب سے یہ نقشہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان آبنائے ہرمز کی صورتحال اور ممکنہ سفارتی پیش رفت پر بات چیت جاری ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق تہران نے قطر کے ذریعے امریکا کو سات روزہ منصوبہ پیش کیا ہے۔ ایرانی مؤقف کے مطابق اگر واشنگٹن اس تجویز کو قبول کرتا ہے تو آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولا جاسکتا ہے اور خطے میں بحری آمدورفت معمول پر آسکتی ہے۔
دوسری جانب وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایرانی منصوبہ مسترد کردیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے اپنے معاونین سے ایران کے خلاف ممکنہ مزید فوجی کارروائی کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔
تاہم ایران کی جانب سے پیش کیے گئے منصوبے اور امریکی ردعمل سے متعلق مختلف دعوے سامنے آئے ہیں، جن کی آزادانہ طور پر مکمل تصدیق نہیں ہوسکی۔