سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت مکمل طور پر بہتر ہے،ایرانی صدر
مجتبیٰ خامنہ ای سے دو مرتبہ بالمشافہ ملاقات کرچکے ہیں۔ ا یک ملاقات سات گھنٹے سے زائد جاری رہی
سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت مکمل طور پر بہتر ہے،ایرانی صدر
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت مکمل طور پر بہتر ہے اور انہیں اس وقت کوئی خاص طبی مسئلہ درپیش نہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں مسعود پزشکیان نے بتایا کہ وہ مجتبیٰ خامنہ ای سے دو مرتبہ بالمشافہ ملاقات کرچکے ہیں۔ ان کے مطابق ایک ملاقات سات گھنٹے سے زائد جاری رہی۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای جسمانی طور پر مکمل صحت مند ہیں اور ان کے چہرے اور ٹانگوں پر آنے والے زخم بھی مندمل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے یہ بات اپنی طبی پیشہ ورانہ حیثیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہی۔
مسعود پزشکیان کے مطابق ملاقات کے دوران مجتبیٰ خامنہ ای نے ملکی معاملات اور اہم امور پر رہنمائی بھی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم لیڈر اس وقت ملک کے معاملات سے متعلق اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی حالت میں ہیں۔
مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت کے بارے میں یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کی طویل عرصے سے عوامی سطح پر عدم موجودگی کے باعث مختلف قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی ہیں۔