بھارت میں مبینہ زہریلی شراب سے 19 ہلاکتیں
مشتبہ شراب کے نمونے بھی جانچ کے لیے بھجوائے جانے کا امکان ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
بھارت میں مبینہ زہریلی شراب سے 19 ہلاکتیں( فائل فوٹو)
بھارت کی ریاست ناگالینڈ کے دو اضلاع میں مبینہ طور پر ملاوٹ شدہ یا زہریلی شراب پینے کے باعث 19 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات سے تقریباً 3 ہزار مشتبہ شراب کی بوتلیں قبضے میں لے لی ہیں۔
حکام کے مطابق ہلاکتوں کے معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے تاکہ شراب کے معیار اور اس کے باعث ہونے والی اموات کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
پولیس نے تحقیقات کے دوران مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے، جس کے نتیجے میں 19 افراد کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
حکام کی جانب سے مشتبہ شراب کے نمونے بھی جانچ کے لیے بھجوائے جانے کا امکان ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔