افغانستان میں 5.5 شدت کا زلزلہ

ہندوکش کا خطہ زلزلہ خیز سمجھا جاتا ہے اور ماضی میں بھی یہاں متعدد مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔

October 1, 2026 · بام دنیا
افغانستان میں 5.5 شدت کا زلزلہ

افغانستان میں 5.5 شدت کا زلزلہ

افغانستان کے ہندوکش ریجن میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے افغانستان کے متعدد علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح کے اوقات میں آیا، جس کے بعد لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

ہندوکش کا خطہ زلزلہ خیز سمجھا جاتا ہے اور ماضی میں بھی یہاں متعدد مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔