شام میں وین پر مسلح افراد کی فائرنگ،7 مزدور اور انجینئرز ہلاک
واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں کارروائی شروع کردی اور حملے میں ملوث افراد کی تلاش جاری ہے۔
شام میں وین پر مسلح افراد کی فائرنگ،7 مزدور اور انجینئرز ہلاک
شام میں مسلح افراد نے مقامی تعمیراتی کمپنی کے کارکنوں اور انجینئرز کو لے جانے والی وین پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسلح افراد نے گھات لگا کر تعمیراتی کمپنی کی وین کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 7 مزدور اور انجینئرز ہلاک ہوگئے جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوئے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں کارروائی شروع کردی اور حملے میں ملوث افراد کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب دمشق کے دیہی علاقے میں گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث 3 بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی متاثر ہوگئی۔
حکام کی جانب سے پائپ لائن دھماکے کی وجوہات اور فائرنگ کے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔