امارات سے اسرائیل جانے والی پرواز کے زخمی پائلٹ کا پہلا بیان سامنے آگیا

بطور پائلٹ اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی کوشش کی اور شکر گزار ہیں کہ طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا اور مسافر محفوظ رہے۔

October 1, 2026 · بام دنیا
امارات سے اسرائیل جانے والی پرواز کے زخمی پائلٹ کا پہلا بیان سامنے آگیا

امارات سے اسرائیل جانے والی پرواز کے زخمی پائلٹ کا پہلا بیان سامنے آگیا

امارات سے اسرائیل جانے والی پرواز کے زخمی پائلٹ کا پہلا بیان سامنے آگیا

متحدہ عرب امارات سے اسرائیل جانے والی پرواز میں پیش آنے والے واقعے کے بعد زخمی بھارتی پائلٹ سمت مچھ چہار کا پہلا بیان سامنے آگیا ہے۔

اپنے بیان میں پائلٹ نے مشکل صورتحال میں ساتھ دینے والے ساتھی پائلٹس، مسافروں اور دیگر عملے کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بطور پائلٹ اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی کوشش کی اور شکر گزار ہیں کہ طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا اور مسافر محفوظ رہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے بھی زخمی پائلٹ سمت مچھ چہار کی تصویر جاری کی ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق شدید زخمی ہونے کے باوجود پائلٹ نے کاک پٹ کا دروازہ کھول دیا، جس کے بعد مسافروں اور عملے نے معاون پائلٹ کو قابو کرلیا۔

اسرائیلی حکام کے مطابق طیارے میں موجود دیگر دو پائلٹس نے بعد ازاں طیارے کو سعودی عرب کے شہر تبوک کے ایئرپورٹ پر اتارا۔