دنیاوی شیطانوں سے مقابلے کیلئے نماز طاقت کا مستقل ذریعہ ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
جہاد اور کامیابی کے مراحل میں نماز انسان کے اندر امید اور اللہ تعالیٰ پر توکل کو مضبوط کرتی ہے۔
دنیاوی شیطانوں سے مقابلے کیلئے نماز طاقت کا مستقل ذریعہ ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ دنیاوی شیطانوں کے مقابلے اور مشکلات سے نمٹنے کے لیے نماز طاقت اور امید کا مستقل ذریعہ ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں منعقد ہونے والی سالانہ نماز کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ جہاد اور کامیابی کے مراحل میں نماز انسان کے اندر امید اور اللہ تعالیٰ پر توکل کو مضبوط کرتی ہے۔
انہوں نے نماز کو اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمتوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بندے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان براہ راست رابطے کا ذریعہ ہے۔
مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ نماز قائم کرنے کا کامیابی کے حصول میں اہم کردار ہے، جبکہ ایرانی قوم کو درپیش موجودہ مشکلات کے مقابلے میں نماز کو کامیابی کی کنجی سمجھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے نوجوانوں میں نماز کی اہمیت اجاگر کرنے اور معاشرے میں نماز کے فروغ کے لیے مختلف طبقات پر اپنا کردار ادا کرنے پر بھی زور دیا۔