کراچی سے متعدد ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ
متعدد پروازوں کی منسوخی کے باعث مسافروں کو سفری شیڈول کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
کراچی سے متعدد ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ
کراچی سے روانہ ہونے والی متعدد ملکی اور غیر ملکی پروازیں مختلف آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ یا معطل کردی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے بیجنگ جانے والی ایئر چائنا کی پرواز 946 منسوخ کردی گئی، جبکہ کراچی سے گوادر جانے والی پی آئی اے کی پرواز 504 بھی شیڈول سے خارج کردی گئی ہے۔
اسی طرح کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز 125 کا آپریشن معطل کردیا گیا، جبکہ لاہور جانے والی ایئر سیال کی پروازیں 143 اور 146 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔
کراچی سے دبئی جانے والی ایئربلو کی پرواز 110 بھی آپریشنل نہ ہوسکی۔
متعدد پروازوں کی منسوخی کے باعث مسافروں کو سفری شیڈول کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔