فلائی دبئی واقعہ، ایران ملوث ہوا تو سخت کارروائی ہوگی،ٹرمپ
طیارے کو سعودی عرب کے شہر تبوک میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ واقعے کی تحقیقات مختلف حکام کی جانب سے جاری ہیں۔
فلائی دبئی واقعہ، ایران ملوث ہوا تو سخت کارروائی ہوگی،ٹرمپ
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر فلائی دبئی کی پرواز میں پیش آنے والے واقعے میں ایران کا تعلق ثابت ہوا تو تہران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں واقعے کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے اور دستیاب معلومات کی بنیاد پر ایرانی تعلق کے امکان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی حتمی ثبوت پیش نہیں کیا۔
فلائی دبئی کی دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز میں دورانِ پرواز کو پائلٹ نے مبینہ طور پر کپتان پر حملہ کیا، جس کے بعد مسافروں اور عملے نے مداخلت کرکے اسے قابو کیا۔ طیارے کو سعودی عرب کے شہر تبوک میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ واقعے کی تحقیقات مختلف حکام کی جانب سے جاری ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے ممکنہ کردار سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ اس امکان کو خارج نہیں کیا جاسکتا، تاہم تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اس مرحلے پر فلائی دبئی واقعے میں ایران کے ممکنہ ملوث ہونے کے بارے میں حتمی بات کہنا قبل از وقت ہے۔
ٹرمپ نے تیل کی قیمتوں کے حوالے سے بھی کہا کہ ایران سے متعلق معاملہ ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل کے حوالے سے بھی دعویٰ کیا کہ موجودہ ترسیل جنگ سے پہلے کی سطح سے زیادہ ہے۔