سعودی وزیر دفاع کے امریکی اور فرانسیسی ہم منصبوں سے رابطے
دونوں رہنماؤں نے خطے کی سلامتی اور استحکام سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت کی
سعودی وزیر دفاع کے امریکی اور فرانسیسی ہم منصبوں سے رابطے
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی اور فرانسیسی وزرائے دفاع سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں، جن میں علاقائی صورتحال، دفاعی تعاون اور عالمی امن و سلامتی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔
سعودی ذرائع کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ سے گفتگو کے دوران سعودی عرب اور امریکا کے درمیان دفاعی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی سلامتی اور استحکام سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت کی۔
سعودی وزیر دفاع نے فرانسیسی وزیر دفاع کیتھرین ووٹرین سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رابطوں کے دوران شہزادہ خالد بن سلمان نے عالمی امن و سلامتی کے تحفظ اور خطے میں استحکام کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔