کیلیفورنیا میں میڈیکل ہیلی کاپٹر سمندر میں گر گیا،2 افراد ہلاک
ہیلی کاپٹر جزیرے سے امریکی سرزمین کی جانب روانہ ہوا تھا۔ طیارے میں مجموعی طور پر 5 افراد سوار تھے۔
کیلیفورنیا میں میڈیکل ہیلی کاپٹر سمندر میں گر گیا،2 افراد ہلاک
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے قریب کیٹالینا آئی لینڈ سے اڑان بھرنے والا میڈیکل ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص تاحال لاپتا ہے۔
حکام کے مطابق حادثہ 30 ستمبر کی رات ایولون کے قریب پیش آیا، جب ہیلی کاپٹر جزیرے سے امریکی سرزمین کی جانب روانہ ہوا تھا۔ طیارے میں مجموعی طور پر 5 افراد سوار تھے۔
ریسکیو ٹیموں نے حادثے کے بعد 4 افراد کو پانی سے نکال لیا، جن میں سے 2 کو موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ 2 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ لاپتا شخص کی تلاش جاری ہے
حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں ہیلی کاپٹر کا پائلٹ اور ایک نرس شامل ہیں، جبکہ لاپتا شخص وہ مریض تھا جسے کیٹالینا آئی لینڈ سے امریکی سرزمین منتقل کیا جا رہا تھا۔
حادثے کے بعد ملبے کا سراغ بھی لگا لیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر تقریباً 240 فٹ گہرے پانی میں موجود ہے۔ امریکی کوسٹ گارڈ، فائر فائٹرز، غوطہ خور اور دیگر امدادی ادارے لاپتا شخص کی تلاش میں مصروف ہیں۔
امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حکام کے مطابق حادثے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی اور تحقیقات کے بعد ہی اس حوالے سے مزید معلومات سامنے آئیں گی