سعودی عرب ،نجران میں حوثیوں کا میزائل اسکول سے جا ٹکرایا

حملے کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

October 3, 2026 · بام دنیا
سعودی عرب ،نجران میں حوثیوں کا میزائل اسکول سے جا ٹکرایا

سعودی عرب ،نجران میں حوثیوں کا میزائل اسکول سے جا ٹکرایا

سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا میزائل ایک اسکول کی عمارت سے جا ٹکرایا، جس کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سعودی سول ڈیفنس کے مطابق حوثیوں کی جانب سے کیے گئے حملے میں نجران کے ایک اسکول کو نقصان پہنچا، تاہم واقعے میں کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب سعودی فوجی اتحاد کے مطابق خمیس مشیط کی سمت داغے گئے 3 بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوششوں کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری ہیں۔