تہران میں مذاکرات کیلئے کوئی نہیں،ٹرمپ

ایران کے پاس بحریہ، فضائیہ، ریڈار اور طیارہ شکن دفاعی نظام موجود نہیں، جبکہ افراطِ زر کے باعث ایرانی معیشت بھی شدید مشکلات کا شکار ہے۔

October 3, 2026 · بام دنیا
تہران میں مذاکرات کیلئے کوئی نہیں،ٹرمپ

تہران میں مذاکرات کیلئے کوئی نہیں،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تہران میں ایسا کوئی فریق موجود نہیں جس سے مذاکرات کیے جا سکیں۔

امریکی ریاست الاباما میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس بحریہ، فضائیہ، ریڈار اور طیارہ شکن دفاعی نظام موجود نہیں، جبکہ افراطِ زر کے باعث ایرانی معیشت بھی شدید مشکلات کا شکار ہے۔

امریکی صدر نے آبنائے ہرمز میں امریکی بحری ناکہ بندی کو ’’فولادی دیوار‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا جلد اپنے تزویراتی پٹرولیم ذخائر میں دوبارہ تیل ذخیرہ کرنا شروع کردے گا۔