روسی ڈرون حملہ،کیف کا اہم پل ٹریفک کیلئے بند

سڑک کی سطح اور بجلی کی تاروں کے نظام کو نقصان پہنچا۔ حملے کے بعد ہنگامی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

October 3, 2026 · بام دنیا
روسی ڈرون حملہ،کیف کا اہم پل ٹریفک کیلئے بند

روسی ڈرون حملہ،کیف کا اہم پل ٹریفک کیلئے بند

کیف: روس کے تازہ ڈرون حملے میں یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دریائے دنیپرو پر واقع شمالی پل کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث پل پر ٹریفک معطل کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں پل مکمل طور پر تباہ نہیں ہوا، تاہم اس کی سڑک کی سطح اور بجلی کی تاروں کے نظام کو نقصان پہنچا۔ حملے کے بعد ہنگامی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
کیف کے میئر وٹالی کلیچکو کے مطابق شمالی پل پر براہ راست ڈرون حملہ کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے سے سڑک کی سطح کے علاوہ ٹرالی بسوں کے لیے بجلی فراہم کرنے والا بالائی نظام بھی متاثر ہوا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ شمالی پل کیف کے مشرقی اور مغربی علاقوں کو ملانے والے اہم راستوں میں شامل ہے، جس کی بندش سے شہر میں ٹریفک کا نظام متاثر ہوا۔
رپورٹس کے مطابق یکم اور 2 اکتوبر کو بھی دریائے دنیپرو پر واقع کیف کے دیگر اہم پلوں، جن میں جنوبی پل بھی شامل ہے، کو روسی ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ ان واقعات کے بعد شہر میں ٹریفک کے شدید مسائل اور آمدورفت میں خلل پیدا ہوا۔