سوڈان کے العبید شہر میں ڈرون حملے، 10 افراد ہلاک
پہلے ڈرون حملے میں کردفان یونیورسٹی کے ہاسٹل کودوسرے روز بے گھر خاندانوں کے لیے قائم ایک پناہ گاہ کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا
سوڈان کے العبید شہر میں ڈرون حملے، 10 افراد ہلاک
سوڈان کے شہر العبید میں دو مختلف ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق پہلے ڈرون حملے میں کردفان یونیورسٹی کے ہاسٹل کو نشانہ بنایا گیا، جہاں طلبہ سمیت متعدد شہریوں نے پناہ لے رکھی تھی۔ حملے میں 5 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہوئے۔
دوسرے روز بے گھر خاندانوں کے لیے قائم ایک پناہ گاہ کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مزید 5 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوئے۔
شمالی کردفان کی مقامی حکومت نے دوسرے حملے کی ذمہ داری ریپڈ سپورٹ فورسز پر عائد کی ہے، تاہم تنظیم کی جانب سے فوری طور پر اس الزام پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
یونیسیف کے مطابق العبید میں ایک الگ پناہ گاہ پر ہونے والے ڈرون حملے میں ایک بچہ ہلاک جبکہ 12 بچے زخمی ہوئے۔
اقوام متحدہ کے مطابق العبید شہر اور اس کے اطراف میں جون کے دوران ڈرون حملوں کے مختلف واقعات میں 45 شہری ہلاک اور 41 زخمی ہوئے تھے۔