برمودا سے بوسٹن جانے والا مریض سمیت 6 افراد کا طیارہ لاپتہ
طیارے میں مریض سمیت چھ افراد سوار، امریکی کوسٹ گارڈ کا سرچ آپریشن جاری
برمودا سے بوسٹن جانے والا ائیر ایمبولینس طیارہ لاپتہ، 6 افراد سوار تھے
بحر اوقیانوس میں واقع جزیرہ برمودا سے امریکی ریاست میسا چوسٹس کے شہر بوسٹن جانے والا ائیر ایمبولینس طیارہ لاپتہ ہوگیا، جس میں مریض سمیت 6 افراد سوار تھے۔
رپورٹ کے مطابق کینیڈین کمپنی کے گلف اسٹریم جی 100 میڈیکل جیٹ میں مریض سمیت 6 افراد سوار تھے۔
امریکی کوسٹ گارڈ میساچوسٹس کے ساحل اور نانٹکٹ کے سمندری علاقے میں لاپتہ طیارے کی تلاش کر رہا ہے۔ بڑے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں فضائی اور سمندری ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
طیارہ جزیرہ برمودا سے پرواز بھر کر بوسٹن ایئرپورٹ جا رہا تھا اور طبی بنیادوں پر ایک مریض کو منتقل کر رہا تھا۔ امریکی وقت کے مطابق رات تقریباً 2 بجے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا طیارے سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
خیال رہے کہ برمودا بحر اوقیانوس میں واقع برطانیہ کا ایک نیم خود مختار غیر ملکی علاقہ (British Overseas Territory) ہے۔ یہ وہی جزیرہ ہے جس سے برمودا ٹرائی اینگل کی پراسرار کہانیاں جڑی ہیں۔