غزہ پر اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف مختلف ممالک میں احتجاج
جنوبی افریقا کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں برطانوی سیاستدان جارج گیلووے نے بھی شرکت کی
غزہ پر اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف مختلف ممالک میں احتجاج
غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جن میں فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں برطانوی سیاستدان جارج گیلووے نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں بھی مظاہرین نے احتجاج کیا اور غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جاری جنگ اور انسانی بحران کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
وسطی لندن میں ہونے والے احتجاج کے دوران شرکا نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا اور غزہ کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کی۔
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق احتجاج کے دوران بعض مظاہرین کو پولیس کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔
مختلف ممالک میں ہونے والے مظاہروں کے شرکا نے غزہ میں شہریوں کے تحفظ، جنگ بندی اور فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔