راکھی ساونت کا صبا قمر کیلئے خاص تحفہ

دونوں اداکاراؤں کی دبئی میں ہونے والی یہ ملاقات سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

October 4, 2026 · بام دنیا
راکھی ساونت کا صبا قمر کیلئے خاص تحفہ

راکھی ساونت کا صبا قمر کیلئے خاص تحفہ

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے دبئی میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر سے ملاقات کے دوران انہیں پھولوں کا خوبصورت گلدستہ اور دلکش انگوٹھی تحفے میں دے کر خوشگوار سرپرائز دیا۔

صبا قمر نے ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔ ویڈیو میں راکھی ساونت ہانیہ عامر کے گانے پر ڈانس کرتے ہوئے صبا قمر کی جانب آتی دکھائی دیتی ہیں۔

راکھی ساونت نے صبا قمر کو گلدستہ پیش کیا اور اس کے بعد بھی رقص جاری رکھا، جس پر صبا قمر بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئیں۔ دونوں اداکاراؤں نے خوشگوار اور بے تکلف انداز میں اس ملاقات کے لمحات سے لطف اٹھایا۔

اس موقع پر راکھی ساونت نے صبا قمر کو ایک خوبصورت انگوٹھی بھی تحفے میں دی۔ صبا قمر نے انگوٹھی اور پھولوں کی تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے راکھی ساونت کا شکریہ ادا کیا۔

صبا قمر نے اپنے پیغام میں کہا کہ خوبصورت پھولوں اور دلکش انگوٹھی کے لیے بہت شکریہ، ان کی محبت اور خلوص ان کے لیے بہت معنی رکھتے ہیں۔

دونوں اداکاراؤں کی دبئی میں ہونے والی یہ ملاقات سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔