نائجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ،32 ہلاک
فضائیہ کا اے ٹی آر 42 طیارہ بینن سٹی سے لاگوس جا رہا تھا۔ پرواز کے دوران طیارے کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا
نائجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ،32 ہلاک
نائجیریا میں فضائیہ کا فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 32 افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق حادثہ پیر کے روز پیش آیا، جب نائجیریا کی فضائیہ کا اے ٹی آر 42 طیارہ بینن سٹی سے لاگوس جا رہا تھا۔ پرواز کے دوران طیارے کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا، جس کے بعد جنوب مغربی ریاست اونڈو میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت طیارے میں 25 مسافر اور عملے کے 7 ارکان موجود تھے، تاہم حادثے میں کوئی بھی شخص زندہ نہ بچ سکا۔
نائجیریا کے صدر نے بھی طیارہ حادثے اور جانی نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔
حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، جبکہ متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔