دنیا کے تیل کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہوگئے، سربراہ آرامکو
قلت کو پورا کرنے کے لیے ہنگامی ذخائر سے اب تک ایک ارب بیرل تیل مارکیٹ میں لایا جا چکا ہے۔
دنیا کے تیل کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہوگئے، سربراہ آرامکو,(فائل فوٹو)
آرامکو کے سربراہ امین ناصر نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث عالمی سطح پر تیل کے ذخائر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور ان ذخائر کو دوبارہ معمول کی سطح پر لانے میں دو سال تک کا وقت لگ سکتا ہے۔
امین ناصر کے مطابق خطے سے تیل کی فراہمی میں تقریباً 3 ارب بیرل کی کمی ہوئی ہے، جبکہ قلت کو پورا کرنے کے لیے ہنگامی ذخائر سے اب تک ایک ارب بیرل تیل مارکیٹ میں لایا جا چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مختلف حکومتوں نے بھی اپنے تزویراتی ذخائر سے 30 کروڑ بیرل سے زائد تیل جاری کیا ہے۔ سعودی عرب عالمی منڈی میں خام تیل کی ترسیل برقرار رکھنے کے لیے برآمدات کے مزید راستوں کا جائزہ لے رہا ہے۔
سربراہ آرامکو کے مطابق سعودی عرب بیرون ملک تیل ذخیرہ کرنے کی سہولیات تلاش کرنے پر بھی غور کر رہا ہے تاکہ عالمی سطح پر سپلائی کو مستحکم رکھنے میں مدد مل سکے۔