امریکی نائب صدر کی اہلیہ ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے پھسل گئیں

واقعے کے دوران قریب موجود فوجی اہلکار بھی وہاں موجود تھے، تاہم وہ اوشا وینس کو سہارا دینے کے لیے آگے نہیں بڑھے۔

October 6, 2026 · بام دنیا
امریکی نائب صدر کی اہلیہ ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے پھسل گئیں

امریکی نائب صدر کی اہلیہ ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے پھسل گئیں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اہلیہ اوشا وینس ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے اچانک پھسل گئیں اور گود میں موجود اپنے دو ماہ کے بچے سمیت گرنے سے بال بال بچ گئیں۔

رپورٹس کے مطابق اوشا وینس ہیلی کاپٹر سے نیچے اتر رہی تھیں کہ ان کا پاؤں پھسل گیا، تاہم انہوں نے بچے کو سنبھالتے ہوئے خود کو گرنے سے بچالیا۔

واقعے کے دوران قریب موجود فوجی اہلکار بھی وہاں موجود تھے، تاہم وہ اوشا وینس کو سہارا دینے کے لیے آگے نہیں بڑھے۔

واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد یہ لمحہ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔