ایران کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا ایک بار پھر دعویٰ
ایران نے مخالف فریق کو اپنے بحری جہاز اور دیگر بحری سازوسامان ایرانی سرحدوں سے خاصے فاصلے پر منتقل کرنے پر مجبور کردیا ہے۔
ایران کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا ایک بار پھر دعویٰ
ایرانی فوج نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول رکھنے کا دعویٰ کردیا۔
تہران میں ایرانی خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے سینئر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل شمخال جعفری نے ایرانی سرکاری ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایرانی مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے۔
بریگیڈیئر جنرل شمخال جعفری کے مطابق ایران نے مخالف فریق کو اپنے بحری جہاز اور دیگر بحری سازوسامان ایرانی سرحدوں سے خاصے فاصلے پر منتقل کرنے پر مجبور کردیا ہے۔
ایرانی کمانڈر نے مزید دعویٰ کیا کہ ایرانی افواج نے مخالف فریق کا کچھ بحری سازوسامان بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔