اس وقت بڑا مسئلہ یہ ہے کہ واضح نہیں ایران کو کون چلا رہا ہے،ٹرمپ
ایرانی قیادت کا ایک اور گروپ بھی منظر سے ہٹ چکا ہے۔ موجودہ صورتحال میں یہ واضح نہیں کہ ایران میں فیصلے کرنے والا اصل فریق کون ہے۔
اس وقت بڑا مسئلہ یہ ہے کہ واضح نہیں ایران کو کون چلا رہا ہے،ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی موجودہ قیادت سے متعلق سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے لیے اس وقت سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ واضح نہیں کہ ایران کے معاملات کون چلا رہا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی قیادت کا ایک اور گروپ بھی منظر سے ہٹ چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں یہ واضح نہیں کہ ایران میں فیصلے کرنے والا اصل فریق کون ہے۔
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے بھی دعویٰ کیا کہ گزشتہ چند روز کے دوران وہاں سے لاکھوں بیرل تیل منتقل کیا گیا، جس کے باعث تیل کی ترسیل جنگ سے پہلے کی سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔
امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کے وزیرِ تیل مستعفی ہوچکے ہیں جبکہ ایرانی معیشت شدید متاثر ہوئی ہے۔ ان کے بقول ایران کے پاس اب بہت کم وسائل باقی رہ گئے ہیں۔
امریکی داخلی سیاست پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی اچھی کارکردگی دکھائے گی اور انتخابی ریلیاں سیاسی صورتحال پر اثر انداز ہورہی ہیں۔
ٹرمپ نے امریکی معیشت اور ڈالر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا مضبوط ڈالر کے ساتھ اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے اور ان کے مطابق مضبوط ڈالر مہنگائی کو روکنے میں مددگار ہے۔