ایران جنگ کے دوران 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان کا انکشاف
ایرانی کارروائیوں کے دوران امریکی فکسڈ ونگ طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور بغیر پائلٹ فضائی طیاروں کو نقصان پہنچا یا وہ مکمل طور پر ضائع ہوگئے۔
ایران جنگ کے دوران 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان کا انکشاف
ایران کے خلاف جاری جنگی کارروائیوں کے دوران کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کے تباہ یا متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
کانگریشنل ریسرچ سروس کی ایک رپورٹ کے مطابق ایرانی کارروائیوں کے دوران امریکی فکسڈ ونگ طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور بغیر پائلٹ فضائی طیاروں کو نقصان پہنچا یا وہ مکمل طور پر ضائع ہوگئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ نقصان ایم کیو نائن ریپر ڈرونز کو پہنچا، جن میں سے کم از کم 45 ڈرونز ایران کے خلاف کارروائیوں کے دوران ضائع ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق مارچ میں کویت میں تین امریکی طیارے اپنے ہی فریق کی فائرنگ کے نتیجے میں تباہ ہوئے، جبکہ اپریل میں ایران کے اوپر ایک ایف پندرہ ای طیارہ بھی تباہ ہوا۔
کانگریشنل ریسرچ سروس کے مطابق ستمبر میں اردن کے ایک فضائی اڈے پر ایرانی حملے کے نتیجے میں آٹھ ایف پندرہ طیاروں کو نقصان پہنچا، تاہم بعد میں انہیں دوبارہ سروس میں شامل کرلیا گیا۔
رپورٹ میں ایک ایف پینتیس اے لائٹننگ ٹو، دو اے ٹین تھنڈربولٹ ٹو اور سات کے سی ایک سو پینتیس فضائی ایندھن بھرنے والے طیاروں کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔