ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات،پیغامات کا تبادلہ جاری ہے،قطر

مذاکرات کا مقصد ایسا قابلِ عمل حل تلاش کرنا ہے جس پر فریقین اتفاق کرسکیں۔

October 7, 2026 · بام دنیا
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات،پیغامات کا تبادلہ جاری ہے،قطر(فائل فوٹو)

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات،پیغامات کا تبادلہ جاری ہے،قطر(فائل فوٹو)

قطر نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان اس کی ثالثی میں مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں ممالک کے درمیان پیغامات کا تبادلہ بھی ہورہا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے شعبہ اطلاعات کے ڈائریکٹر ابراہیم بن سلطان الہاشمی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مذاکرات کا مقصد ایسا قابلِ عمل حل تلاش کرنا ہے جس پر فریقین اتفاق کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ بات چیت کے دوران تمام متعلقہ فریقوں کے تحفظات اور خدشات کو مدنظر رکھنا ضروری ہے تاکہ کسی قابلِ عمل اور پائیدار حل کی جانب پیش رفت ہوسکے۔

قطر نے سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔

قطری عہدیدار کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ خطے کے ممالک کے وسائل کے تحفظ اور علاقائی استحکام کے لیے تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں مدد دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قطر خطے کے ممالک کی جانب سے اپنی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔