ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت میں ختم ہو جائے گا،ڈونلڈ ٹرمپ

جنگ شروع ہونے کے بعد کل آبنائے ہرمز سے سب سے زیادہ تیل نکالا گیا،ڈونلڈ ٹرمپ

October 9, 2026 · اہم خبریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خطاب کے دوران

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خطاب کے دوران

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبس ڈے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت میں ختم ہو جائے گا،ایران کی موثر ناکہ بندی کی ہے،کوئی جہاز ہماری اجازت کے بغیر نہیں گزرتا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی،ڈیزل کے حوالے  بڑا اعلان کرنے والا ہوں،ہم نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روک دیا،جنگ شروع ہونے کے بعد کل آبنائے ہرمز سے سب سے زیادہ تیل نکالا گیا،گزشتہ روز آبنائے ہرمز سے 2 کروڑ 80 لاکھ بیرل تیل گزرا،اگرایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے وہ اسرائیل کو تباہ کرچکا ہوتا،ہمارا یہی موقف ہے ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔