یمن میں سعودی اتحادی فورسز کی کارروائیاں، حوثیوں کے 136 اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ
آپریشن کا بنیادی مقصد حوثیوں کی عسکری طاقت کو کمزور کرنا اور ان کے بیلسٹک میزائل نیٹ ورک کو تباہ کرنا ہے۔
یمن میں سعودی اتحادی فورسز کی کارروائیاں، حوثیوں کے 136 اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ
یمن میں سعودی قیادت میں اتحادی فورسز نے حوثی باغیوں کی فوجی تنصیبات اور جنگی صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اتحادی فورسز کے ترجمان کے مطابق حوثیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں اب تک 136 فوجی اہداف کو تباہ کیا جا چکا ہے۔
ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیانات میں کہا کہ آپریشن کا بنیادی مقصد حوثیوں کی عسکری طاقت کو کمزور کرنا اور ان کے بیلسٹک میزائل نیٹ ورک کو تباہ کرنا ہے۔
اتحادی فورسز کے مطابق حوثیوں کے میزائل نظام کو نشانہ بنانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ یمنی مسلح افواج کو چوبیس گھنٹے فضائی معاونت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر متعدد فضائی حملے کیے گئے ہیں، جو وسیع فوجی آپریشن کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب حوثی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی قیادت میں اتحادی فورسز کے فضائی حملوں میں یمن کے شمال مغربی صوبے صعدہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔