نیپال میں اسکول بس حادثے کا شکار، 4 طلبہ سمیت 5 افراد ہلاک

بس میں مجموعی طور پر 19 افراد سوار تھے، جن میں زیادہ تر اسکول کے بچے شامل تھے۔

October 10, 2026 · بام دنیا
نیپال میں اسکول بس حادثے کا شکار، 4 طلبہ سمیت 5 افراد ہلاک

نیپال میں اسکول بس حادثے کا شکار، 4 طلبہ سمیت 5 افراد ہلاک

نیپال کے وسطی علاقے پوکھرا میں اسکول بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں چار طلبہ سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثہ جمعے کی صبح ضلع کاسکی میں پیش آیا، جب ایک اسکول بس بے قابو ہو کر شاہراہ سے نیچے جا گری۔ بس میں مجموعی طور پر 19 افراد سوار تھے، جن میں زیادہ تر اسکول کے بچے شامل تھے۔

ضلع کاسکی پولیس دفتر کے ترجمان بیرندر پاسوان کے مطابق حادثے کے بعد پانچوں متاثرین کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک طالب علم کا والد بھی شامل ہے، جبکہ 14 زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

پولیس کے مطابق بس میں ایک مقامی نجی اسکول کے طلبہ، عملے کے ارکان اور ایک طالب علم کا والد سوار تھا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔