محسن رضائی کا امریکی حکام کو تاریخی واقعہ پڑھنے کا مشورہ
ایرانیوں کا سامنا ایسے لوگوں سے ہوتا رہا ہے جو خود کو دنیا کا حاکم سمجھتے تھے۔ وہ طاقت اور دھمکیوں کے ساتھ آئے، لیکن بالآخر رسوائی کے ساتھ واپس گئے۔
محسن رضائی کا امریکی حکام کو تاریخی واقعہ پڑھنے کا مشورہ(فائل فوٹو)
ایرانی سپریم قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ محاذ آرائی میں شکست اور ذلت کے بعد امریکی حکام کو تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہیے۔
محسن رضائی نے ساسانی سلطنت کے بادشاہ شاپور اول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں رومی شہنشاہ کو بھی ان کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑے تھے۔
ایرانی رہنما کا کہنا تھا کہ ایرانیوں کا سامنا ایسے لوگوں سے ہوتا رہا ہے جو خود کو دنیا کا حاکم سمجھتے تھے۔ وہ طاقت اور دھمکیوں کے ساتھ آئے، لیکن بالآخر رسوائی کے ساتھ واپس گئے۔
محسن رضائی نے مزید کہا کہ جو لوگ تاریخ کو اپنے بیانات میں شامل کرتے ہیں، انہیں یہ بھی ذہن میں رکھنا چاہیے کہ تاریخ خود کو دہرا سکتی ہے۔