بلوچستان کے علاقے بارکھان میں سی ٹی ڈی آپریشن، 10 دہشت گرد مارے گئے

کارروائی کے بعد ہلاک ہونے والوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

October 10, 2026 · اہم خبریں, قومی
بلوچستان کے علاقے بارکھان میں سی ٹی ڈی آپریشن، 10 دہشت گرد مارے گئے

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں سی ٹی ڈی آپریشن، 10 دہشت گرد مارے گئے

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی بلوچستان کے جاری کردہ بیان کے مطابق کارروائی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف کی گئی، جس کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے بعد ہلاک ہونے والوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی جانے والی اس کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز، پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں۔