اردن کی حوثی حملوں کی مذمت، سعودی عرب کی حمایت کا اعلان
اردن سعودی عرب کی سلامتی، شہریوں اور وہاں مقیم افراد کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے مملکت کے ساتھ کھڑا ہے۔اردنی فرمانروا
اردن کی حوثی حملوں کی مذمت، سعودی عرب کی حمایت کا اعلان
عمان: اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مملکت کی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق شاہ عبداللہ دوم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
اردنی فرمانروا کا کہنا تھا کہ اردن سعودی عرب کی سلامتی، شہریوں اور وہاں مقیم افراد کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے مملکت کے ساتھ کھڑا ہے۔
شاہ عبداللہ دوم نے سعودی عرب کی اہم تنصیبات اور اثاثوں کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی بھی حمایت کی۔
یہ رابطہ سعودی عرب پر حوثی حملوں کے جاری سلسلے کے دوران ہوا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون اور سعودی عرب کے تحفظ کے لیے اردن کی حمایت کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔