راولپنڈی،12 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
ہلاک ملزم کا تعلق ایبٹ آباد سے بتایا جاتا ہے۔ کارروائی کے دوران اس کے قبضے سے تیس بور پستول اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔
راولپنڈی میں بچی کے قتل کا نامزد ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
راولپنڈی میں 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم ممریز عباسی پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ رتہ امرال کی حدود میں پیش آیا، جہاں سی سی ڈی ٹیم پر تین ملزمان نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں مقدمے کا نامزد ملزم ممریز عباسی ہلاک ہوگیا، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کا تعلق ایبٹ آباد سے بتایا جاتا ہے۔ کارروائی کے دوران اس کے قبضے سے تیس بور پستول اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔
اطلاعات کے مطابق ملزم پر اپنی 12 سالہ بھانجی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کرنے کا الزام تھا۔ بتایا گیا ہے کہ بچی مدرسے گئی تھی، جہاں سے ملزم اسے اپنے گھر لے گیا تھا۔
واقعے سے قبل گلی میں ملزم کی بچی سے ملاقات اور اسے پیسے دینے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔