افغان حکام نے بی بی سی کی ایف ایم ریڈیو نشریات معطل کر دیں
افغانستان بھر میں کروڑوں لوگ درست خبروں اور معلومات کے لیے نشریاتی ادارے پر بھروسہ کرتے ہیں ،ترجمان ادارہ
October 13, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
کابل:افغان حکام نے ملک بھر میں بی بی سی کی ایف ایم ریڈیو نشریات معطل کر دیں۔
افغانستان بھر میں ایف ایم ریڈیو نشریات معطل کرنے پر برطانوی نشریاتی ادارے نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان بھر میں کروڑوں لوگ درست خبروں اور معلومات کے لیے نشریاتی ادارے پر بھروسہ کرتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ معاملے کے حل کے لیے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔