سعودی اتحاد کا ریاض کے شمال میں تین ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ

شہری یمنی آئل کمپنی الصباح سینٹرل اسٹیشن کے علاقے سے نکل جائیں۔ترکی المالکی

October 13, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ریاض : سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم جلد یمن کے دارالحکومت صنعا کے شہریوں کو ایک انتباہ جاری کریں گے کہ وہ صنعا میں ایک جگہ خالی کر دیں۔

منگل کو ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں میجر جنرل ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ اتحادی افواج کی مشترکہ کمان شہریوں سے درخواست کرتی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے پیشِ نظر یمنی آئل کمپنی، الصباح سینٹرل اسٹیشن کے علاقے سے نکل جائیں۔

ترکی المالکی نے مزید بتایا کہ ریاض شہر کے شمال میں تین ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا گیا ہے۔