پوپ لیو کو پھیپھڑے کے کینسر کی تشخیص، آپریشن کامیاب
پوپ لیو تقریباً تین گھنٹے تک آپریشن روم میں رہے، جبکہ اصل جراحی کا دورانیہ تقریباً 90 منٹ تھا۔
October 14, 2026 · بام دنیا
پوپ لیو کو پھیپھڑے کے کینسر کی تشخیص، آپریشن کامیاب
کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو کو پھیپھڑے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد ان کے دائیں پھیپھڑے کا ایک حصہ جراحی کے ذریعے نکال دیا گیا۔
ویٹیکن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 71 سالہ پوپ لیو کی سرجری کامیابی سے مکمل ہوئی اور اس دوران کوئی پیچیدگی پیش نہیں آئی۔
بیان میں بتایا گیا کہ پوپ لیو تقریباً تین گھنٹے تک آپریشن روم میں رہے، جبکہ اصل جراحی کا دورانیہ تقریباً 90 منٹ تھا۔
ویٹیکن کے مطابق آپریشن کامیاب رہا ہے، تاہم ان کی مزید صحت یابی اور طبی نگرانی سے متعلق تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔