اسرائیل کے بعد بھارت:طیارے کی ہائی جیکنگ کی کوشش کا دعویٰ
فرینکفرٹ سے نئی دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی 2030 کو ایک ممکنہ ہائی جیکنگ کی دھمکی کے بعد سیکیورٹی الرٹ کے پیش نظر جے پور منتقل کر دیا گیا۔
October 14, 2026 · بام دنیا
اسرائیل کے بعد بھارت:طیارے کی ہائی جیکنگ کی کوشش کا دعویٰ
بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ فرینکفرٹ سے نئی دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی 2030 کو ایک ممکنہ ہائی جیکنگ کی دھمکی کے بعد سیکیورٹی الرٹ کے پیش نظر جے پور منتقل کر دیا گیا۔
ایئر انڈیا کے ترجمان کے مطابق طیارہ جے پور انٹرنیشنل ایئروپورٹ پر بحفاظت اتر گیا،
جس کے بعد اسے تفصیلی سیکیورٹی چیک کے لیے مخصوص علاقے میں منتقل کر دیا گیا
۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سیکیورٹی الرٹ پر مزید تحقیقات جاری ہیں اور تمام ضروری کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔