آبنائے ہرمز میں مزید 2 تجارتی جہاز پروجیکٹائلز کا نشانہ بن گئے

دونوں واقعات میں جہازوں کو معمولی نقصان پہنچا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

October 14, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

برطانوی میری ٹائم ایجنسی (یو کے ایم ٹی او) کے مطابق آبنائے ہرمز میں داخل ہونے والے 50 ہزار ٹن وزنی کنٹینر جہاز پر حملہ کیا گیا، جبکہ آبنائے ہرمز سے نکلنے والے 19 ہزار ٹن وزنی ایک اور جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

یو کے ایم ٹی او کے مطابق دونوں واقعات میں جہازوں کو معمولی نقصان پہنچا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

برطانوی میری ٹائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ حملوں کے باوجود دونوں تجارتی جہازوں نے اپنا سفر جاری رکھا۔